امریکہ نےلیبیا پر پہلا ڈرون حملہ کردیا جبکہ مصراتہ میں سرکاری فورسز اورباغیوں میں لڑائی کے دوران پچیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے

امریکی محکمہ دفاع نے لیبیا پر پہلے ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک اس حملے میں ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ یہ حملہ کس علاقے میں کیا گیا ہے۔ صدراوباما نے دو روز پہلے لیبیا کی سرکاری فورسز کو پسپا کرنے کے لئے ڈروں حملوں کی اجازت دی تھی۔ دوسری طرف صدرمعمر قذافی کی حامی فورسز اور باغیوں میں زبردست لڑائی جاری ہے اور مصراتہ میں ایک جھڑپ کے دوران پچیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف ملک میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ہسپتالوں میں عملے، سامان اورادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن