عالمی قوتيں ايران اورعراق پر قبضہ کرنےکےلئےدونوں ملکوں کوکمزورکرنےکےدرپے ہيںتاہم انکی سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی.ايرانی صدرمحموداحمدی نژاد

تہران ميں ایرانی صدراورعراقی وزيراعظم نوری المالکی کےدرمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مشرق وسطیٰ ميں امن کے قيام کيلئے تمام توانائيوں سے استفادہ کرنے پراتفاق کیا گیا.اس موقع پر ايرانی صدر نے علاقے ميں ايران اور عراق کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی قوميں اپنی سالميت اور آزادی کا بھرپور دفاع کررہی ہيں . محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ايران اورعراق کے درميان اختلافات پيدا کرنے کيلئے امريکااوراسرائيلی حکومت کی سازشيں کبھی کامياب نہيں ہوسکتيںاوردونوں ملکوں ميں مختلف شعبوں ميں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی راہ ميں کوئی رکاوٹ نہيں ۔ ملاقات ميں عراق کے وزير اعظم نوری المالکی نے بھی ايران اور عراق کے مثالی اور خوشگوار تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں ميں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زورديا.

ای پیپر دی نیشن