ہماری جمہوریت کا المیہ یہ ہے کہ ہماری سوکالڈ جمہوریت لوکل باڈیز سسٹم کو فعال نہیں کرتی کہ ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز دے کر ان کو خوش کیا جائے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ ارکان پارلیمنٹ گلیاں اور نالیاں پکی کروانے کی بجائے اپنے اصل کام قانون سازی پر توجہ دیں اور ترقیاتی کام ناظمین کوکرنے دیں تاکہ اختیارات نچلی سطح پر عوام کے قریب ہوں۔(ارسلان علی تارڑ ایڈووکیٹ پھالیہ)