لوڈشیڈنگ کے خلاف گجرات میں ریلی، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مریدکے میں احتجاج

گجرات + مریدکے + ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام ذہنی مریض بن گئے۔ 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے کارخانے، فیکٹریاں بند ہونے سے ہزاروں مزدور بےروزگار ہو گئے، گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 20 گھنٹے کی غےر اعلانےہ لوڈشےڈنگ کےخلاف گجرا ت کی فرنےچر انڈسٹری کے ہزاروں مزدوروں نے احتجاجاً ہڑتال کرتے ہوئے جی ٹی اےس چوک تا فرنےچر مارکےٹ احتجاجی رےلی نکالی۔ رےلی کے شرکا نے بےنرز پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر واپڈ اور سابق وفاقی وزےر بجلی و پانی چودھری احمد مختار کےخلاف نعرے درج تھے، مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہر تےن گھنٹے بعد اےک گھنٹے کےلئے بجلی کی بندش سے کاروبار اور گھرےلو نظام تباہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گھروں مےں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، مچھروں کی بہتات کے موسم میں بجلی راتوں کو چند گھنٹوں کی مہمان بن کر رہ گئی جس سے لوگ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔ مریدکے و گرد و نواچ میں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا، گرمی کے موسم میں لوڈ شیڈنگ سے سکولز کے معصوم بچے پانی کو ترس گئے جبکہ بعض بچے اور کمزور اساتذہ بے ہوش، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ رات جب مرضی کر دی جاتی ہے جبکہ مچھر ساری رات عوام کو مرضی سے کاٹتا رہتا ہے، عوام ڈپریشن میں مبتلا ہو گئے، مساجد میں پانی نایاب ہونے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بجلی کی 16 تا 18 گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ان مظاہروں کا اہتمام ایپکا کے علاوہ ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں اور انجمن تاجران نے کیا تھا۔ دریں اثناءفیصل آباد روڈ پر سکندر آباد کے قریب مقامی شہریوں نے گیس کے کنکشنوں کی عدم فراہمی کیخلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...