عمرہ کی ادائیگی کے باعث رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی

Apr 23, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں رحمن ملک توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رحمن ملک عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب میں ہیں۔ رحمن ملک 27اپریل کو واپس ملک آئیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں