تقریبات یوم اقبالؒ، ایوان کارکنان میں کلام اقبال سنانے، تقریری، مصوری کے مقابلے ڈاکٹر مجید نظامی، ڈاکٹر رفیق احمد نے انعامات تقسیم کئے

 لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام شاعر مشرق‘حکیم الامت، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 75 ویں یوم وفات کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ میں ”تقریبات یوم اقبالؒ“ کے سلسلے میں طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبالؒ )ترنم کے ساتھ سنانے(‘ تقریری اور مصوری کے انعامی مقابلوںکا انعقادکیاگیا۔ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں منعقدہ ”یوم اقبالؒ“کی مرکزی تقریب میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتازصحافی اورچیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی اور وائس چیئرمین پروفیسرڈاکٹر رفیق احمد نے انعامات وسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔ تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن