لاہور(خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام شاعر مشرق‘ حکیم الامت، مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے 75 ویں یوم وفات کے موقع پر”تقریبات یوم اقبالؒ“ کے دوران ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میںآج بروز منگل ساڑھے دس بجے صبح طلبا وطالبات کے مابین انعامی مقابلہ بیت بازی (کلام اقبالؒ) منعقد ہو رہا ہے۔ تقریبات یوم اقبالؒ کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔