صوابی/ پنجگور: اے این پی کے دفتر، بی این پی کے قافلے پر حملے، 2 کارکن زخمی

Apr 23, 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ+آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بی این پی عوامی کے سیکرٹری جنرل سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے عبدالقدیر بلوچ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھے کہ پنجگور کے علاقے خدابادان کے قریب نامعلوم افراد نے ان کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ 

مزیدخبریں