گردیز/ پلی عالم/ کابل (اے ایف پی + رائٹرز + آن لائن) افغان طالبان نے افغانستان میں پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے ہیلی کاپٹر کو قبضہ مےں لے کر 11امرےکی فوجی اہلکاروں کو ےرغمال بنانے کا دعویٰ کےا ہے ۔دوسری طرف افغان حکام نے کہا ہے کہ ےرغمال بنائے جانےوالے 6 ترک انجینئر ، اےک روسی پائلٹ ‘فلائےٹ انجےنئراور اےک افغان کوپائلٹ تھا۔افغان طالبان نے انٹرنےٹ پر اپنی وےب سائٹ مےں جاری بےان مےں کہا ہے کہ گزشتہ روز خرابی موسم کی وجہ سے صوبہ لوگر کے علاقہ مےں ہنگامی لےنڈ کرنےوالے ہےلی کاپٹر کو فوری طور پر طالبان نے گھےر لےا اور عملہ سمےت سوار غےر ملکےوں کے گروپ کو ےرغمال بنا لےا گےا، ترجمان طالبان ذبےح اللہ مجاہد کےمطابق ہےلی کاپٹر مےں سوار اےک امرےکی فوجی جرنےل اور 10اہلکار تھے جو خوست سے بگرام جارہے تھے، تمام ےرغمالےوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دےا گےاہے جبکہ ہےلی کاپٹر کو تباہ کر دےا گےا۔برطانوی نشرےاتی ادارے کےمطابق مغوےوں کی بازےابی کے لئے مقامی قبائل کے ذرےعے طالبان سے مذاکرات جاری ہیں۔دوسری طرف افغان حکام کے مطابق چارٹرڈ کمپنی اےم آئی 8کے ہےلی کاپٹر مےں تمام افراد کو ترک کمپنی کے اےک سڑک کے پراجےکٹ پر لے جا رہی تھی کہ طالبان کے زیر قبضہ صوبہ لوگر کے ضلع عزرا میں ہےلی کاپٹر کو موسم کی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کو طالبان نے ےرغمال بنا لیا ہے ۔اے اےف پی کےمطابق انقرہ مےں ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے سفارتکار معاملے پر افغان حکام سے رابطے مےں ہیں۔