میوہسپتال کی ڈاکٹرز کنٹین پر سلنڈر پھٹنے سے ٹھیکیدارمحمد الیاس، فیصل، ہاشم، ارسلان اور نذیر وغیرہ زخمی ہوگئے۔ دھماکہ سے ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے میوہسپتال کےایمرجنسی وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ جہاں پر انکی حالت خطرہ سے باہر بیان کی جارہی ہے۔ دھماکہ سے کینٹین پر ناشتہ کیلئے آنے والے ڈاکٹرز اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق دھماکہ کینیٹن کے کچن میں ہوا تھا۔