ویکسین مہم چلانے کا فیصلہ سیکرٹری صحت کیپٹن ریٹائرڈ ندیم عارف کی زیرصدرات سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں کے پرنسپلز بھی شریک تھے،،، سیکرٹری ہیلتھ نے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو احکامات جاری کیے کہ وہ ویکسین مہم کے لیے ویکسنٹر کی فہرست فراہم کریں۔ مہم میں نو سو ویکسینٹرز چھ ماہ سے دس سال تک کے تیس لاکھ بچوں کو ویکسین دیں گے جن میں پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے بچے بھی شامل ہیں۔ مہم انتیس اپریل سے پانچ مئی تک جاری رہے گی۔
محکمہ صحت نے انتیس اپریل سے لاہور میں انسداد خسرہ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا.تیس لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاؤکی ویکسین دی جائے گی.
Apr 23, 2013 | 14:32