پشاور (آن لائن) خیبر پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مختلف الزامات کے تحت ساڑھے چار سو سے زائد سابق ناظمین اور کونسلروں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اور بلدیاتی انتخابات کیلئے انہیں نا اہل قرار دیا جا رہا ہے۔ پشاور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نا اہل قرار دیئے جانے والے ناظمین اور کونسلروںکی تعداد سو سے زائد ہیں۔انکی کرپشن سمیت مختلف الزامات کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔