راولپنڈی/ لاہور (این این آئی) راولپنڈی ڈویژن کے 300 سے زائد پٹواریوں نے پنجاب حکومت کے اقدامات کیخلاف اپنے استعفے صوبائی قیادت کو بھیج کر کام چھوڑ دیا، پٹواریوں نے آج لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ انجمن پٹواریاں راولپنڈی ڈویژن کے ترجمان قاضی محمد حسین کے مطابق 300سے زائد پٹواریوں نے اپنے استعفے صوبائی قیادت کو ارسال کردیئے ہیں اور کہا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ضرور کیا جائے مگر اسکے ساتھ مینول نظام بھی جاری رکھا جائے اور پٹواریوں کی ملازمتیں بحال رکھی جائیں، پٹواریوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور شکایات کی صورت میں محکمانہ انکوائری کے بعد ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
راولپنڈی کے 300 پٹواریوں نے اپنے استعفے صوبائی قیادت کو بھیج دئیے، آج لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان
Apr 23, 2014