اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان کو کور کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔ منگل کو مرکزی میڈیا سیل سے جاری اعلامیے کے مطابق غلام سرور خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایت پر غلام سرور خان کو کور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔