اسلام آباد(آن لائن) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس خطے میں اہم کردار کے حامل ممالک ہیں ، دونوں ممالک میں خطے میں امن ،خوشحالی اور استحکام کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روس کے نامزد پاکستانی سفیر ظہیر اے جنجوعہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔