پولیس لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق تفتیش جلد مکمل کرے: سپریم کورٹ

Apr 23, 2014

اسلام آباد(ثناء نیوز) سپریم کورٹ نے راولپنڈی سے لاپتہ نوجوان ظہیر مظفر کیانی کے مقدمہ کی سماعت کے دوران پولیس کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق تفتیش کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ گذشتہ سماعت میں عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا تھا کہ اب اس کیس کی تفتیش پولیس کرے گی یہ جبری گمشدگی کا کیس نہیں لگتا۔  لاپتہ شخص کے بھائی نے عدالت کو بتایا کہ وہ کیس میں کچھ نئی پیش رفت سے متعلق بیان حلفی عدالت میں جمع کرانا چاہتے ہیںبیان حلفی میں کہا گیا تھا کہ 22 مارچ 2014ء کو اس کے گھر دو خفیہ ایجنسی والے افراد آئے گھر کی تلاشی لی اور مختلف کاغذات اور کتابیں گھر سے باہر اٹھاکر پھینک دیںاور فون پر بھی لاپتہ ا فراد کے حوالے سے سوالات کرتے رہے ہیں میں نے یہ باتین اور بیان حلفی جے آئی ٹی اور ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ کو بھی دے دیا ہے عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کوجو بیان دینا ہے تفتیشی ٹیم کو ہی دیں عدالت نے بیان حلفی لینے سے انکار کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت تین ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔

مزیدخبریں