لاہور (خبرنگار ) سکیورٹی خدشات کے باعث بلاول کا دورہ لاہور ایک بار پھر سے موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو رواں ماہ 28 تاریخ کو لاہور کا دورہ کرنا تھا تاہم سکیورٹی خدشات کی وجہ سے دورے کو موخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں لاہور کا دورہ کرینگے۔