میاں چنوں: گھر میں آتشزدگی سے ماں‘ 2 بیٹیاں اور بیٹا زندہ جل گئے

میاں چنوں (نامہ نگار) شارٹ سرکٹ سے گھر میں آتشزدگی کے باعث ماں، اسکا بیٹا اور2 بیٹیاں زندہ جل گئے جبکہ ایک بچی جھلس کر زخمی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ میں محسن وال میں -11والے موڑ کے قریب فاروق نامی شخص کے گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے ایک کمرے کی چھت بھی گر گئی۔ آگ سے جھلس کر اکبری بی بی اسکا بیٹا غلام عباس اور 6 سالہ بیٹی عائشہ‘فردوس فاطمہ زندہ جل گئے  ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس بے خبر رہی اور ڈیڑھ گھنٹہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...