لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

پشاور (آئی این پی) پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری، جواب طلب کر لیا  گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی،  عدالت میں باڑہ سے دو سال  قبل لاپتہ ہونیوالے یار محمد اور خالد کے کیسز میں رپورٹ جمع کرادی گئی جس میں بتایا گیا کہ ان دونوں کو بلیک کیٹگری  قرار دیا گیا۔کوہاٹ سے لاپتہ ہونیوالے علی رحمان اور مبارک کے بارے میں بھی دورکنی بنچ کو بتایا گیا انہیں بلیک کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے جو دہشت گردی میں ملوث افراد کیلئے کیٹگری ہے خان حیدر ، اقبال اور سعید انور کے پٹیشنز میں عدالت کو بتایا گیا کہ ابھی تک اس میں وفاقی حکومت کا جواب نہیں آیا جس پر دورکنی بنچ نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے وضاحت کیلئے وفاقی حکومت کو نوٹس  جاری کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...