میری اور فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، ذوالفقار مرزا کا خط

Apr 23, 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) ذوالفقار مرزا نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ‘کور کمانڈر کراچی اور  ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے میری اور فیملی کی زندگی کو خطرہ ہے، کچھ ہوا تو آصف علی زرداری اور فریال تالپور ذمہ دار ہوں گے۔ صباح نیوز کے مطابق ذوالفقار مرزا نے سابق صدر آصف علی زرداری پر ماڈل ایان علی کے ذریعے منی لانڈرنگ کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک جانے والی رقم آصف زرداری کی تھی اور ایان علی کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بلاول ہائوس لایا اور لے جایا جاتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ گرفتار نہ ہوتیں تو فریال تالپور اور ہماری بھابھی ہوتیں۔

مزیدخبریں