لاہور (این این آئی) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی سمت کا تعین کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر کرنا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہونے والے معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے تو توانائی بحران پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے۔
پاکستان کی معاشی ترقی کی سمت متعین ہو گئی چین کی دوستی پر فخر کرنا چاہئے: ڈاکٹر عبدالقدیر
Apr 23, 2015