کمرشل اتاشی تقرر کیس:وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی اسلام آباد ہائیکورٹ طلبی

Apr 23, 2015

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) گریڈ 19 کے افسر چودھری اسلم کو کمرشل اتاشی مقرر نہ کرنے پر وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلب کیا، عدالتی حکم میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ذاتی طور پر حاضر ہوکر بریف کریں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے 15 دنوں میں تعیناتی کا حکم دیا جس پر عمل نہیں کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں