عدالت جاننا چاہتی ہے نیب کتنا خودمختار ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت میں عدالت نے اٹارنی جنرل سے اوگرا ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈھانچہ، کام کے طریقہ کار، حکومت کی دخل اندازی، ریگولیٹری پالیسی، ریگو لیٹری باڈی کس حد تک خود مختار ہے؟ میکنیزم کے بارے میں آئینی سوالات کے جوابات طلب کرتے ہوئے سماعت 3ہفتے تک ملتوی کردی ہے عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ اگر اٹارنی جنرل کسی وجہ سے پیش نہ ہو سکیں تو مذکورہ آئینی نکات پر عدالت کی معاونت کریں تاکہ کیس آگے چلتا رہے۔ جسٹس جواد نے کہا کہ عدالت جاننا چاہتی ہے کہ چیئرمین کی پاور کوئی اور استعمال کرسکتا ہے؟ نیب ریگولیٹری اتھارٹی کتنی خود مختار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...