شیوسینا کی دھمکی کے بعد پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا 25 اپریل کو پونا میں ہونیوالا کنسرٹ منسوخ

ممبئی (آئی این پی) بھارتی انتہاپسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے سخت مخالفت کے باعث پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا 25 اپریل کو پونا میں ہونیوالا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا۔ شیو سینا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بھارت  میں پاکستان کے کسی فنکار کو اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کرنے دیگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کنسرٹ کے منتظم سنجے سیٹھی کا کہنا ہے ہم آرٹ کی دنیا سے تعلق رکھتے ہیں اور ہم اس ایونٹ کو کرنا چاہتے تھے تاہم منسوخی کے پیچھے دی گئی منطق بالکل درست ہے۔ ہم ہمیشہ حب الوطن رہیں گے۔ دکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق شیو سینا کے ذرائع کاکہنا تھا یہ سرحد پر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی طرف سے پاکستان کی حمایت کا ردعمل ہے۔ شیوسینا کی شاخ چترپٹ سینا نے اعلان کیا ہے وہ کسی بھی پاکستانی فنکار کو بھارت  میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے سے روکے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...