انقرہ (اے ایف پی) ترک صدر طیب اردگان نے جنگجو تنظیم داعش پر تنقید کرتے کہا یہ وائرس اور عالم اسلام کو تباہ کرنا چاہتی ہے، عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ داعش اہم وائرس اور یہ امہ کو تباہ، تقسیم کرنے کیلئے کام کررہی ہے، اس دلدل کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر حکمت عملی ضروری ہے، اسے ہتھیار اور فنڈ کہاں سے ملتے ہیں؟ ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔ داعش کی جانب سے شامی صوبے رقہ میں شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجراء شروع ہو گیا‘دمشق کے نواحی علاقوں میں جھڑپیں جاری ، 30 جہادی ، داعش کے 12 جنگجو مارے گئے