ملکہ الزبتھ89سال کی ہوگئیں‘سالگرہ پر توپوں کی سلامی

Apr 23, 2015

لندن(آن لائن)ملکہ برطانیہ کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر لندن میں ملکہ الزبتھ کو توپوں کی سلامی دی گئی۔دارالحکومت لندن میں ملکہ الزبتھ کے اعزاز میں ٹاور آف لندن پر62توپوں جبکہ ہائیڈ پارک میں 41توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ 89سال کی ملکہ الزبتھ دوم دنیا کی سب سے معمر شاہی حکمران ہیں۔ اس سے پہلے سعودی عرب کے مرحوم فرمانروا شاہ عبداللہ کے پاس یہ اعزاز تھا، وفات کے وقت ان کی عمر90 برس تھی۔

مزیدخبریں