اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان بات کرنے کا سیکھیں۔ عمران خان جو بات نواز شریف کو کرتے ہیں ان کے آگے آتی ہے۔ کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے۔ عمران خان کو اپنی زبان کے باعث ہر جگہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی محنت کا ثمر ملنا شروع ہو گیا۔ پسماندگی، غربت اور بیروزگاری کے ختم ہونے کے دن آگئے ہیں۔ مسائل میں گھرے پاکستان کی شناخت اب تبدیل ہو رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے عمران خان کے بارے میں پورا قطعہ کہہ ڈالا اور کہا کہ کنٹینر ناکام، لفٹر دھڑام، جنریٹر جام، بس یہی ہے شیطانی سیاست کا انجام۔
’’کنٹینر ناکام، لفٹر دھڑام، جنریٹر جام وزیر اطلاعات کا شعر‘‘ عمران بات کرنے کا سلیقہ سیکھیں: پرویز رشید
Apr 23, 2015