راولپنڈی(نوائے وقت نیوز) راولپنڈی میں نیب کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کو 2 ریفرنسز میں بری کردیا، ریفرنس میں رحمٰن ملک پر امریکی شہری ہاشم کو اغوا کرنے اور 20 ہزار ڈالر لینے کا الزام تھا، نیب ریفرنسز کا فیصلہ نیب کورٹ کے جج سہیل ناصر نے سنایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے رحمن ملک نے کہا ہے کہ کرپشن ریفرنسز سے بریت حق اور سچ کی فتح ہے۔ چینی صدر کا دورہ نیک شگون ہے اور اس سے اقتصادی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر چینی صدر کا پہلا دورہ منسوخ نہ ہوتا تو اقتصادی بہتری کا عمل بہت پہلے شروع ہو جاتا۔ رحمن ملک نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان سے دنیا بھر میں عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔