امام کعبہ کل لاہور میں گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن میں نماز جمعہ کی امامت کرائینگے

لاہور (پ ر) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل بروز جمعہ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے اور خصوصی خطاب کرینگے۔ اس موقع پر لاہور بھر اور گردونواح کے علاقوں سے لاکھوں فرزندان توحید کی آمد متوقع ہے جبکہ بحریہ ٹاؤن نے گرینڈ جامع مسجد اور اردگرد کے علاقے میں عظیم الشان اجتماع جمعہ کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ نامور اکابرین دین، مذہبی رہنماؤں، نامور علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کے لئے کل بحریہ ٹاؤن لاہور کی گرینڈ جامع مسجد کا رخ کرے گی۔ واضح رہے کہ گرینڈ جامع مسجد لاہور کو دنیا کی ساتویں بڑی جبکہ پاکستان کی اندرونی گنجائش کے لحاظ سے سب سے بڑی مسجد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...