میرپور (آئی این پی) بنگال ٹائیگرز نے اپنی سرزمین پر پاکستان کو کوئی میچ نہ جیتنے دیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے بد ترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں کلین سویپ اور تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ایشیائی ٹیم کیخلاف ایک روزہ سیریز جیت لی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 39.2 اوورز میں پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تمیم اقبال نے 64، سمویا سر کار نے 127 اور مشفق الرحیم نے 49 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 250 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ کپتان اظہر علی 101، سمیع اسلم 45 اور حارث سہیل نے 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم کی آخری 8 وکٹیں سکور میں صرف 47 رنز کا ہی اضافہ کرسکیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مشرفی مر تضیٰ،روبیل حسن،عرفات سنی اور شکیب الحسن نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 39.2آوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے64سمویا سرکار نے127اور مشفیق الرحیم نے 49رنز بنائے ۔پاکستان کی طرف سے جنید خان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔بنگلہ دیش کے اوپنر سمویا سرکار کو 127 بنانے پر مین آف دی میچ جبکہ تمیم اقبال کو سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ 312 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ یوں سیریزمیں بدترین شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلا گیا۔