لاہور (پ ر) سا بق انسپکٹر جنرل پولیس اور ممتاز دانش ور ذو ا لفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل یقینا بہت روشن ہے ۔مگر دنیا میں بہت اعلی مقام حا صل کر نے کے لیے ہمیں چند قو می امراض پر قابو پانا ہو گا۔ وہ ایف سی کا لج یو نیور سٹی میں طلباء و طالبات سے خطاب کر ر ہے تھے۔ انہوں نے قو می امراض کی نشا ندہی کر تے ہو ئے کہا ہمارے نوجو انوں کو ما یوسی اور بے یقینی کو خیر باد ،احسا س کمتری کو چھو ڑ نا ہو گا۔ علم و تحقیق کی طر ف پھر ر جو ع کر نا ہوگا۔ کر پشن کو دشمن نمبر ایک سمجھ کر اسکے خا تمے کی کو شش کر نا ہوگی ۔ قانون کے احترام کا کلچر پیدا کر نا ہوگا۔اور ملک میںقا نون کی حکمرانی قائم کر نا ہوگی۔اور ملک کو ماں کی طر ح عزت اور محبت دینا ہوگی ۔