لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلام نے سیاست اور مذہب کو جڑواں قراردیا ہے لہٰذا مذہب کو سیاست سے الگ قرار دینا اسلام کے تصور کے منافی ہے ، ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے ترجمان حافظ غضنفرعزیز، محمد ادریس اپل ،حافظ اخلاق احمد، مولانا محمد یوسف حقانی، مولانا منظور خان، ودیگر نے دارالعلوم جامعہ اسلامیہ غازی آباد میں کیا۔