ناجائز تعلقات کا شبہ، سرائے مغل میں بھتیجی، پتوکی میں شوہر کو قتل کر دیا

قصور/ پتوکی (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) ناجائز تعلقات کا شبہ، سرائے مغل میں بھتیجی، پتوکی میں خاوند کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے علاقہ نئی آبادی شیخم کے محمد مشتاق کو شک تھا اسکی بھتیجی ثوبیہ بی بی نے کسی شخص سے ناجائز تعلقات قائم کررکھے ہیں جس پر گزشتہ روز ملزم مشتاق نے گلا دبا کراپنی بھتیجی ثوبیہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ علاوہ ازیں پتوکی میں محلہ احمد نگر کے حافظ محمد طارق کی اپنی اہلیہ سلمیٰ سرور کے ساتھ ناجائز تعلقات کی بابت لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ رات طیش میں آکر سلمیٰ نے اپنے بھائی شاہد سرور کو بلایا۔ دونوں نے ملکر حافظ طارق کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے قتل کر دیا۔ اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب اور ڈی پی او قصور سے قاتلوں کی فوری گر فتاری کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن