پاکستان کیساتھ مذاکرات کا عمل معطل نہیں‘ جے آئی ٹی کا دورہ تعمیری تھا : بھارتی وزارت خارجہ

Apr 23, 2016

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل معطل نہیں ہوا ہے، پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دورہ بہت تعمیری تھا، ہم تمام صورتوں میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوراپ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل معطل نہیں کیا گیا۔ پٹھانکوٹ حملے کی دونوں ممالک میں تحقیقات ہورہی ہے۔
وزارت خارجہ

مزیدخبریں