اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک مرتبہ پھر ججزنظر بندی کیس میں مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے20 مئی کو گرفتار کرکے پیش کر نے کا حکم دے دیا جبکہ آئی جی کو نوٹس دےا گےا ہے کہ ملزم پروےز مشرف کہاں ہے اسکا مکمل پتہ حاصل کےا جائے، دوران سماعت مشرف کی جعلی میڈیکل رپورٹ پیش کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، ججز نظربندی کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ مشرف کے وکیل کی جانب سے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست دیتے ہوئے ان کی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی۔ عدالت نے میڈیکل رپورٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور کہا مشرف مارچ میں بیرون ملک گئے تو اپریل کا میڈیکل عدالت میں کیسے پیش کیا گیا؟ عدالت نے میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ جس پر وکیل صفائی نے کہا کہ اگر ڈاکٹر اجازت دیں اور سکیورٹی فراہم کی جائے تو پرویز مشرف پیش ہونے کو تیار ہیں۔ عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے۔ ملزم کسی بھی عدالت سے اجازت لئے بغیر بیرون ملک چلا گیا۔ دوران سماعت پولیس حکام کی جانب سے بھی رپورٹ پیش کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، سابق صدر دو سال قبل کراچی گئے اور پھر گزشتہ ماہ دبئی چلے گئے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ ملزم پرویز مشرف کس ملک مےں ہے اسکا پتہ حاصل کےا جائے، ملزم کے وکلاءکی جانب سے اےک مزےد درخواست بھی عدالت مےں پےش کی گئی جس مےں موقف اپناےا گےا کہ ملزم پر دہشت گردی کی دفعہ نہےں لگتی، سپےشل پراسےکےوٹر عامر ندےم تابش نے کہا کہ ملزم کی عدم حاضری پر کےسے درخواست دی جا سکتی ہے ملزم کو چاہئے کہ عدالت کے روبرو سرنڈر کرے، اےک طرف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہےں اور دوسری جانب درخواستےں دی جا رہی ہےں، ملزم کی کوئی درخواست قابل قبول نہےں ہے۔
ججز نظربندی کیس
مشرف کی جعلی میڈیکل رپورٹ پر عدالت برہم‘ استثنی کیلئے درخواست مسترد‘ ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
Apr 23, 2016