ایڈوانی نہیں میں نے ہجوم کو بابری مسجد شہید کرنے پر اکسایا: رام ولاس ویدانتی

نئی دہلی (صباح نیوز) بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ رام ولا س ویدانتی نے کہا ہے کہ سابق نائب وزیراعظم ایڈوانی نے نہیں بلکہ وہ میں ہوں جس نے1992میں بابری مسجد کو مہندم کرنے کے لئے مشتعل ہجوم کو اکسایا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈوانی کا حوالہ دیتے ہوئے ویدانتی نے کہا اس واقعہ میں ان کا کوئی رول نہیں ہے۔ ویدانتی نے اپنی بات دہراتے ہوئے کہا جب ہجوم نے حملہ کیا وہ اس وقت اشوک سنگل اور مہنت اویدیانتھ کے ساتھ تھے جو وی ایچ پی کارکنوں کو نصیحت کررہے تھے کہ اینٹ در اینٹ اکھڑ جانے تک ڈٹے رہیں۔ انہوں نے کہا مسجد کو جلد سے جلد زمین دوز کرنا ضروری تھا تاکہ رام مندر کی تعمیر کی جا سکے۔ ویدانتی نے کہا جب ہم ہجوم کو اکسارہے تھے۔ ایڈوانی اور وجئے راجیہ سندھیا کارسیکوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
رام ولاس ویدانتی

ای پیپر دی نیشن