لاہور (خصوصی رپورٹر) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور چین کے صوبے جیانگ ژی کے پارٹی سیکرٹری لوشنشے نے پنجاب کی تیز رفتار ترقی کا خصوصی ذکر کیااور وزیراعلی شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت کے ترقیاتی ویژن کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ”پنجاب سپیڈ“ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی شہبازشریف کی بہترین لیڈر شپ میں صوبہ پنجاب نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور منصوبوں کو انتہائی تیزی سے مکمل کر کے شہبازشریف نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے او رپنجاب میں منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے حوالے سے ”پنجاب سپیڈ“کا ذکر ہر جگہ ہو رہا ہے۔
لوشنشے/ شہبازشریف
”پنجاب سپیڈ“! شہبازشریف نے معیار اور رفتار کے نئے ٹرینڈ سیٹ کئے: رکن کمیونسٹ پارٹی چائنہ
Apr 23, 2017