مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ‘ دو نوجوان شہید‘ 45 گرفتار

Apr 23, 2017

سرےنگر (صباح نیوز+ آن لائن) مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فوجےوں نے رےاستی دہشت گردی کی کاروائےاں جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کی شام ضلع بڈگام مےں دو نوجوانوں کو شہےد کردےا۔ نوجوانوں کو ضلع مےں چاڈورہ کے علاقے حےات پورہ مےں محاصرے اور تلاشی کی کاروائی کے دوران شہےد کےا گےا۔ ان میں سے ایک کی شناخت محمد یونس مقبول گنائی سکنہ پتری گام کے نام سے ہوئی جو تحریک حریت کے رہنما مقبول گنائی کا بیٹا تھا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوان کالعدم لشکرطیبہ کے مجاہدین تھے جن سے کلاشنکوف اور اسلحہ برآمد ہوا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوجےوں نے شہرےوں کو تشدد کا نشانہ بناےا جس کے بعد بھارتی فوجےوں اور نوجوانوں کے درمےاں شدےد جھڑپےں شروع ہوئےں۔ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق اسی علاقے مےں مجاہدےن اور فوج کے درمےان جھڑپ جاری تھی۔ دریں اثناءضلع شوپیاں میں چھاپوںکے دوران 45 بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے چھاپوں کے دوران مکینوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی۔ دریں اثناءسری نگر کی عدالت نے تحریک حریت جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے صدر رئیس احمد میر کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ادھر نئی دہلی کی ایک عدالت نے کشمیری نوجوان اظہر الاسلام کو ایک جھوٹے مقدمے میں سات برس قید کی سزا سنا دی۔ جموںکے ضلع ریاسی میں ہندوانتہا پسندوں کے حملے میں ایک 9سالہ بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ دریں اثناءہندو انتہا پسندوں نے گائے کے تحفظ کے نام پر تلوارہ میں گائے بھینس لیجانے والے مسلمان بیوپاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس تماشہ دیکھتی رہی۔ متاثرہ لوگوں نے بتایا ہندو انتہا پسندوں نے نہ صرف انہیں مارا پیٹا بلکہ انکی بھینسیں اور گائیں بھی لے گئے۔ دوسری طرف حریت قیادت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کہ ”بھارتی فوج نے سیلاب میں کشمیریوں کو بچایا اس کے باوجود وہ انہیں پتھر مارتے ہیں۔ کو کل جماعتی حریت کانفرنس نے انتہائی مضحکہ اور سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے سیلاب میں ایک بھی کشمیری کو نہیں بچایا اور اس کے باوجود اُس نے ریاستی بجٹ کا ایک بڑا حصہ ہیلی کاپٹر سروس کے نام پر لوٹ لیا۔ حریت کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں نے صرف دُکھ اور مصیبتیں اٹھائی ہیں اور اس نے کبھی بھی کشمیریوں کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کیا ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کو گاڑی سے باندھ کر انسانی ڈھال کے طور استعمال کررہی ہے۔ سرّراہ ان کی مارپیٹ کرتی ہے اور پھر اس کے ویڈیو بناکر خود انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرتی ہے اور الیکشن ڈرامے کے دن 9شہریوں کو قتل اور 200کو زخمی کرتی ہے۔ مسٹر مودی کا بیان اصل میں فوج کے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کی ایک کوشش ہے۔

مزیدخبریں