جے آئی ٹی میں نامزدگی کیلئے ایس ای سی پی میں مشاورت شروع ہوگئی

Apr 23, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ آف پاکستان کا پانامہ کیس کے حوالے سے فیصلہ ایس ای سی پی کو موصول ہوگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شمولیت کیلئے ادارے کے اندر مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ ادارے کے پاس منی لانڈرنگ، آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری، منی ٹریل کی کھوج لگانے کی مہارت اور ماہرین بھی موجود ہیں۔ منگل تک ادارے کے نمائندے کا نام طے کرلیا جائیگا جو کمشنر کی سطح کا افسر ہوگا۔
ایس ای سی پی

مزیدخبریں