گستاخانہ مواد‘ ایف آئی اے کا فیس بک انتظامیہ سے وڈیو کانفرنسنگ رابطہ

اسلام آباد(صباح نیوز)فیس بک پرمختلف صفحات پر مقدس ہستیوں کیخلاف مواداپ لوڈ کرنے کے معاملے میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پرامریکہ میں موجود فیس بک انتظامیہ کیساتھ وڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے رابطہ قائم کرلیا۔فیس بک انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھرا یف آئی اے حکام سے کہاہے کہ وہ پاکستان کے دیگرمتعلقہ ادارے فیس بک انتظامیہ کو گستاخانہ مواد والے صفحات کی نشاندہی کریں جنہیں فی الفور ہٹایا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں 3 ماتحت افسران کو گستاخانہ مواد کی نشاندہی کاخصوصی ٹاسک دیدیا گیا ہے جومتعلقہ دیگراداروں سے باہم رابطہ رکھ کر مواد کی نشاندہی کریں گے۔
ایف آئی اے/فیس بک

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...