مصالحتی عدالتوں میں 130 مقدمات پیش 77 نمٹا دیئے گئے‘ 21 میں مصالحت نہ ہو سکی‘ 11 واپس بھجوادیئے گئے

Apr 23, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مصالحتی عدالتوں نے چوتھی ہفتہ وار رپورٹ سیشن جج کے ذریعے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کو بھجوا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتوں میں اب تک 130 مقدمات سماعت کیلئے پیش ہوئے جن میں 77 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔ 21 میں مصالحتی عمل ناکام ہوا‘ تاہم 11 کیس فریقین کی عدم دلچسپی پر واپس بھجوا دیئے گئے جبکہ 21 مقدمات پر سماعت جاری ہے۔
مصالحتی عدالت

مزیدخبریں