لاہور، فیروزوالہ، شیخوپورہ (نامہ نگاروں سے) گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی سمیت 5 افراد نے خودکشی کر لی۔ لاہور روڈ کی آبادی طارق روڈ میں نوجوان کاشف نے والدین کے ڈانٹے پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جبکہ بنگہ حیات کے چک فضل گڑھ میں عثمان نے گھریلوجھگڑوں سے تنگ آکر شربت میں زہر ملکر بیوی کو پلا کر خود بھی پی لیا جس سے دونوں دم توڑ گئے۔ سمبڑیال 20 سالہ نوجوان وسیم عباس نے گھریلو ناچاقی پر نہر چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ڈنگہ میں 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی فیصل نے گھریلو جھگڑوں پر زہر نگل لیا۔
خودکشیاں
فیروزوالہ، بنگلہ حیات‘ سمبڑیال‘ ڈنگہ گھریلو حالات سے تنگ میاں بیوی سمیت 5 افراد کی خودکشی
Apr 23, 2017