قومی اسمبلی: 4 برس میں وزیراعظم 42 عمران 20 مرتبہ ایوان میں آئے

اسلام آباد (عترت جعفری) وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے سیاسی حریف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے اعدادوشمار کسی طرح سے بھی حوصلہ افزا نہیں ہیں اور ان کی پارلیمان کے اندر عدم دلچسپی کو ظاہر کرتی ہیں۔ 2013ء سے اب تک قومی اسمبلی کی 377 بار نشستیں ہو چکی ہیں جس میں عمران 20 بار‘ وزیراعظم محمد نوازشریف 42 بار نشستوں میں آئے۔ عمران کی شرکت کا تناسب 5 فیصد اور محمد نوازشریف کی شرکت کا تناسب 11 فیصد بنتا ہے۔ عمران کے مقابلہ میں وزیراعظم دوگنی تعداد میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ 2013ء اب تک پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس بھی ہوئے ہیںجس میں محض 6 بار ایوان میں آئے ہیں۔ فافن کے اعدادوشمار کے مطابق وزیراعظم کے حلقہ این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی ہیں ۔ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کی۔ قومی اسمبلی کا جمعہ کو 41 واں سیشن ختم ہوا تھا۔ گزشتہ پانچ اجلاسوں میں وزیراعظم نے 40 ویں سیشن میں ایک بار شرکت کی۔ 41 واں سیشن کم و بیش دو ہفتہ جاری رہا‘ تاہم وزیراعظم اس سیشن کی کسی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔گزشتہ 5 سیشن میں سے صرف ایک بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے اور پانامہ کیس کے فیصلہ کے سامنے آنے کی وجہ سے سیاسی درجہ حرارت عروج پر تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...