نوازشریف پنجاب‘ زرداری نے سندھ میں د ھاندلی کی ‘ بڑے ڈاکو ملے ہوئے ہیں: عمران

دادو (نوائے وقت رپورٹ) دادو میں جلسہ کے دوران لیاقت جتوئی نے عوامی اتحاد پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر لیاقت جتوئی نے کہا خان صاحب! عوامی اتحاد پارٹی کو آپکے سپرد کرتا ہوں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دادو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت جتوئی کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ گزشتہ روز آصف زرداری نے میرے متعلق بات کی۔ آصف زرداری نے کہا میں سیاسی سمجھ نہیں رکھتا، آصف زرداری نے پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو اپنی سمجھ سے چھوٹی جماعت بنا دیا۔ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ پی پی کو جس طرح تباہ کیا اسکی بھی مثال نہیں ملتی۔ اے اللہ مجھے زرداری کی طرح سیاسی سمجھ نہ دینا، پی پی کو ڈکٹیٹر نہیں ہلا سکے لیکن زرداری نے وہ کام کر دکھایا۔ آصف زرداری کو لوگ ڈاکو کہتے ہیں، اللہ تعالیٰ مجھے آصف زرداری اور فضل الرحمن جیسا عقلمند نہ بنائے۔ مولانا فضل الرحمن اور زرداری شاطر سیاستدان ہیں۔ فضل الرحمن اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں، نواز شریف لومڑی کی طرح چالاک ہیں، معصوم شکل دیکھ کر نواز شریف کو کوئی کرپٹ نہیں کہتا تھا، مولانا فضل الرحمن جدھر جاتے ہیں مولانا ڈیزل کے نعرے لگتے ہیں۔ آصف زرداری منافق نہیں، اس نے ڈاکوپن کبھی چھپایا نہیں، زرداری نے کبھی کہا کہ وہ بڑا شریف آدمی ہے؟ آصف زرداری نے کبھی نہیں کہا بیرون ملک سے پیسہ واپس لائوں گا، نواز شریف معصوم شکل بنا لیتا تھا، عورتیں ترس کھاتی تھیں، نواز شریف کی بدقسمتی پانامہ کیس میں نام آ گیا، پانامہ کیس سے پہلے نواز شریف مظلوم بنتا تھا، نواز شریف کی بچے کی طرح گول مٹول شکل ہے، 2 ججوں نے کہا نواز شریف جھوٹے اور کرپٹ ہیں۔ ہم نے پوری کوشش کی نواز شریف اسمبلی میں ہمیں جواب دیں، نواز شریف سے جواب لینے کیلئے ایک سال جدوجہد کی، 18 سال پہلے لندن میں نواز شریف کے فلیٹس کے سامنے احتجاج کیا تھا، نواز شریف سب سے زیادہ شاطر سیاستدان ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا تھا لوگ پانامہ کیس کو بھول جائیں گے، ہمیں ٹی او آر کی لال بتی کے پیچھے لگا دیا گیا۔ نواز شریف کو 30 سال سے جانتا ہوں، پتہ ہے کیسے پیسہ بنایا، پتہ چلا نواز شریف کے لندن میں اربوں روپے کے فلیٹس ہیں، عدالتی فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم کی اخلاقی حیثیت ختم ہو گئی ہے، قوم کا پیسہ لوٹا گیا اسی لئے ہم مقروض ہو گئے اور غریب مزید غریب ہو گیا، کرپشن نے قوم کو تباہ کر دیا۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں، قرضوں کی قسطیں عوام ٹیکس کی صورت میں ادا کرتے ہیں، حکمران پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، سب سے زیادہ قرضہ موجودہ حکومت نے لیا ہے، کرپشن کی وجہ سے عوام پانی، تعلیم، سڑکوں، روزگار کو ترس رہے ہیں۔ روپیہ میں سے 90 پیسے قرضوں کی قسطیں ادا کرنے میں چلے جاتے ہیں، ایک طبقہ پاکستان کو لوٹ رہا ہے، آصف زرداری سے پوچھیں پیسہ کہاں سے آیا، سندھ میں پینے کا پانی نہیں۔ آصف زرداری میں سندھ میں آ گیا ہوں، زرداری نے ڈرامہ دکھا کر لوگوں کی جائیدادوں پر قبضہ کیا، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، فیصلے کے بعد نواز شریف کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔ بڑے ڈاکو آپس میں ملے ہوئے ہیں، 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف نے پنجاب میں دھاندلی کی۔ آصف زرداری نے سندھ میں دھاندلی کی۔ شرجیل میمن پکڑا گیا، ایان علی منی لانڈرنگ کرتے پکڑی گئی، ڈاکٹر عاصم پر 460 ارب روپے کی کرپشن کا کیس ہے، پولیس چوروں کو پکڑنے کی بجائے انہیں سکیورٹی دیتی ہے، مستقبل کے چیف جسٹسز نے نواز شریف کو جھوٹا اور کرپٹ کہا۔ انہوں نے کہا ایک مجرم ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ چور اور جھوٹا کہنے پر بھی مٹھائیاں بانٹی گئیں۔ میری جنگ کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے، اب ملک میں کرپٹ طقے اور مظلوم عوام کی جنگ ہو گی، سندھ میں عوام رابطہ مہم تیز کروں گا، 30 تاریخ کو کراچی جائوں گا۔ جمعہ کو اسلام آباد میں جلسہ کر رہا ہوں، عوام کا سمندر اکٹھا کروں گا، لوگوں کو بتائوں گا ایک کرپٹ شخص ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا، پاکستانیوں کو اکٹھا کرتے ہوئے ہر شہر جائوں گا۔ ن لیگ نے شرم کی بجائے مٹھائیاں تقسیم کیں، آنے والے دنوں میں قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان بنے گا۔ سندھ، پنجاب کی پولیس کو غیرسیاسی بنائیں گے۔ ایک دن آئے گا سندھ پولیس بھی خیبر پی کے پولیس کی طرح ہو گی۔ جب تک سندھ کے عوام نہ چاہیں کالاباغ ڈیم نہیں بننے دیں گے۔ مشال کیس میں جج نے کہا خیبر پی کے پولیس کے ہوتے ہوئے عدالتی کمشن کی ضرورت نہیں۔ اسلام آباد جلسہ میں نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کروں گا۔ عزیر بلوچ کی طرح نواز شریف بھی جے آئی ٹی میں کھڑا ہو گا۔ خیبر پی کے میں 34 ہزار بچے نجی سے سرکاری سکولوں میں گئے۔ لوگ سرکاری ہسپتالوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا دادو سندھ کا دل ہے لیاقت جتوئی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سندھ میں غربت کے ساتھ سیاسی شعور بھی ہے، دو روز پہلے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر تھیں، عوام کی طاقت پر پانامہ کیس پر ہماری پٹیشن کو سنا گیا، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کلین چٹ نہیں دی بلکہ نااہل قرار دیا۔ عدالتوں میں سب کی تلاشی شروع ہوئی، ججوں نے نواز شریف کی طرف سے دلائل مسترد کر دیئے، ملک کا سب سے طاقتور آدمی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گا، جے آئی ٹی میں عزیر بلوچ جیسے ملزم پیش ہوتے ہیں، چلو اچھا ہے آپ کو مزید 60 دن پیشی دینا ہو گی۔ مستقبل کے دو چیف جسٹس کہتے ہیں نواز شریف صادق اور امین نہیں، سرکاری افسر نواز شریف کے ہوتے احتساب کر سکیں گے، کیا یہ عمران خان اور تحریک انصاف کا معمولی کارنامہ ہے، کیا ہمارا مطالبہ غلط ہے کہ نواز شریف عہدے سے الگ ہوں، صرف ہم نہیں ساری بڑی سیاسی جماعتیں استعفیٰ مانگ رہی ہیں، نواز شریف استعفیٰ دو یا اسمبلیوں کو تحلیل کر کے نئے الیکشن کرائو۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا سیاسی زندگی میں سندھ میں اتنا بڑا جلسہ نہیں دیکھا۔ جس دن عمرن خان سندھ میں نکلا چوروں، ڈاکوئوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔ خواہش ہے عمران خان غریبوں کی تقدیر بدلے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ آ گیا، جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی سے جاتی امرا انویسٹی گیشن ٹیم بنتا ہے، ہر 15 دن بعد عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے کہا قطری خط صرف ایک جھوٹ ہے، کوئی افسر ڈنڈی مارے گا تو عدالت کو آگاہ کروں گا۔ ججز نے کہا نواز شریف نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، نواز شریف کو دو ججز نے نااہل اور تین نے کہا سپلی آئی ہے، پاکستان میں ظلم کے خاتمے کیلئے عمران کا راج لانا ہو گا، نواز شریف اور ملک ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، چوری اور چوکیدر میں جنگ ہو گی، نواز شریف قوم نے آپ کو مسترد کر دیا ہے۔ زرداری صاحب آپ تو لوگوں کو پانی نہیں دے سکے۔ جلسہ سے خطاب کرتے جہانگیر ترین نے کہا پی پی سندھ میں پیسے اور دھمکیوں سے سیٹیں لیتی ہے، لیاقت جتوئی کو پی پی نے خریدنے کی کوشش کی۔ لیاقت جتوئی بکنے والا ہے نہ جھکنے والا۔ سندھ میں پانی، تعلیم، سڑکوں ور ہسپتالوں کے مسائل ہیں، ہم سندھ کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، سندھ پاکستان کا مضبوط ستون ہے، سندھ بھائیوں کو ہمیشہ دل میں رکھیں گے، پانامہ لیکس کا ازلام ہم نے نہیں عالمی ادارے نے لگایا۔ عمرن سڑکوں پر نکلے اور ریلیاں نکالیں، پانامہ کیس عوام کی طاقت سے عدالت تک پہنچایا، عدالت نے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...