کنگسٹن ٹیسٹ‘ دوسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کنگسٹن میں جاری ہے ٹیسٹ کے دوسرے روزبارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہوسکا‘ رات گئے بارش کی وجہ سے وکٹ کھیل کے قابل نہیں تھی‘ صبح کے سیشن میں امپائرز نے فیلڈ کا معائنہ کیا‘ بعدازاں لنچ کے وقفہ سے قبل بھی میچ افیشلز نے فیلڈ کا معائنہ کیا۔ گیلی وکٹ اور آئوٹ فیلڈ میں پانی کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ممکن نہ ہوسکا‘ واضع رہے کہ میچکے پہلے وہ پاکستان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میچ کے پہلے سیشن میں پاکستانی بولروں نے حریف ٹیم کودبائو میں ڈالتے ہوئے پانچ اہم کھلاڑیوں کوصرف 71 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ تاہم چیس اور ڈورچ نے چھٹے وکٹ کی شراکت میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتربنائی۔

ای پیپر دی نیشن