عافیہ کی رہائی سے ”مسلم فوجی اتحاد“ مشن کا آغازکرے: ڈاکٹر فوزیہ

Apr 23, 2017

اسلام آباد (صباح نیوز) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ”مسلم فوجی اتحاد“ کا سربراہ مقرر ہونے پر سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان، پوری قوم اور پاک فوج کیلئے اعزاز ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ” مسلم فوجی اتحاد“ کا مقصددنیا بھر کی مظلوم مسلمان بیٹیوں کی حرمت کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی۔2003ءمیں ڈاکٹر عافیہ کے بچوں سمیت اغواءسے لے کر امریکی عدالت میں مقدمہ تک کوئی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے ”مسلم فوجی اتحاد“ اپنے مشن کا آغاز کرے۔
ڈاکٹرفوزیہ

مزیدخبریں