کراچی (اسپورٹس رپوٹر) آل کراچی عبدالحمید کھتری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں نایاب سی سی نے محمد حسین سی سی کو 33رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں نشست کنفرم کرلی۔ نایاب سی سی نے 6وکٹوں پر 198رنز بنائے۔ شیراز اقبال 51، عبدالمالک 33اور قیوم خان 36کے ساتھ نمایاں رہے۔ عرفان الدین نے 35رنز پر 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ ایک وکٹ نقاش مدیح کو ملی۔ محمد حسین سی سی کی جوابی اننگز 32.5اوورز میں 166رنز پر سمٹ گئی۔ عارف خان نے 41رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ جاوید منصور 28اور شرجیل اشرف نے 23رنز اسکور کئے۔ توقیر رفیق نے 42رنز کے عوض 4کھلاڑی میدان بدر کئے جبکہ عابد ملک نے 20رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں۔
؎؎عبدالحمید کھتری کرکٹ ٹونامنٹ نایاب سی سی کی اگلے مرحلے میںرسائی
Apr 23, 2017