واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کم عمری میں ان کے ملک میں لائے جانے والے ایسے بچے جو غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انھیں امیگریشن قوانین کے تحت ملک بدری کا خطرہ نہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ "خواب دیکھنے والوں کا پیچھا نہیں کر رہی، ہم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہیں۔صدر نے انٹرویو میں کہا کہ مجھے سرحد پر دیوار چاہیے ۔