راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ،وال چاکنگ ،ساﺅنڈ سسٹم اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرکے آٹھ شہری دھر لئے کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر بیرونی پولیس نے احسن،واجد،بلال، وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پرتھانہ آر اے بازار پولیس نے عاطف،عامر، ساﺅنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قاری عصمت اللہ،قاری محمد افسر،سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے شعیب کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
کرایہ داری ،وال چاکنگ ،ساﺅنڈ سسٹم اور سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر آٹھ شہری گرفتار
Apr 23, 2017