راولپنڈی (وقانع نگار خصوصی) سعودی حکومت نے آئندہ حج 2017کے لئے 140 نئے معلمین کا انتخا ب مکمل کر لیا ہے ماضی کی روایات سے ہٹ کر امسال سعودی وزارت حج نے معلمین کا تقرر قرعہ اندازی کے ذریعے کیا ہے۔ تنظیم بہبود حجاج کے سکیرٹری جنرل امتیاز عاصی کے مطابق قبل ازیں معلمین کے مکاتب کی نیلامی کی جاتی تھی لیکن اب نئے طریقہ کار کے تحت معلمین سے رقوم مکتب کے نمبر کے مطابق وصول کی جائے گی۔ تمام معلمین کا تقرر نوجوانوں سے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے حجاج کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کر سکیں۔نئے معلمین کا تعلق بھی پرانے معلمین کے خاندانون سے ہی ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ معلمین کے تقرر کا یہ سلسلہ خلافت عثمانیہ کے دور سے چلا آرہا ہے۔